وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ہم شکل پر انڈوں، ڈنڈوں کی بارش

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ہم شکل پر انڈوں، ڈنڈوں کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ  (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ہم شکل پر گندے انڈوں، ڈنڈوں اور سوٹوں کی بارش مظاہرین نے گاڑی کو توڑ مروڑ دیا، بے چارہ مشکل سے جان بچانے میں کامیاب ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی محمد افضل ملک اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اپنی پجارو گاڑی  پر سوار ہوکر پسرور جارہا تھا کہ جب گاڑی بڈیانہ کے قریب پہنچی ، سامنے سے گزرنے والے جلوس میں شامل افراد نے اس کو وفاقی وزیر کی گاڑی سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا کیونکہ ملک افضل کی شکل وفاقی وزیر زاہد حامد سے ملتی جلتی تھی،  انہوں نے بغیر جانچ پڑتال کئے گاڑی پر انڈوں، ڈنڈوں اور سوٹوں کی بارش کردی اور مار مار کر گاڑی کو توڑ دیا اور محمد افضل اور اس کے ساتھیوں چوہدری دین محمد چوہدری سفارش علی اور ڈرائیور محمد اشرف کی خوب پٹائی کردی۔

بعدازاں جلوس میں شامل کسی فرد نے بتایا کہ یہ زاہد حامد نہیں ہے تو بڑی مشکل سے جان بخشی ہوئی، پولیس تھانہ بڈیانہ کی نفری موقع پر پہنچ گئی، مگر مارنے پیٹنے والے پہلے ہی فرار ہوچکے تھے، دو گھنٹہ بعد ڈی ایس پی پسرور چونڈہ سے آئی اور کہا کہ یہ واقعہ میرے علم میں نہ ہے اور مقامی تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ درج کروادیا گیا۔

مزید :

سیالکوٹ -