گیس ری فلنگ کے دوران دو سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،2 بھائیوں سمیت 4افراد شدید زخمی

گیس ری فلنگ کے دوران دو سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،2 بھائیوں سمیت 4افراد شدید زخمی
گیس ری فلنگ کے دوران دو سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،2 بھائیوں سمیت 4افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ( آئی این پی)موترہ میں گیس ری فلنگ کی دکان پر دو سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکے ،2سگے بھائیوں سمیت 4افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اڈہ موترہ میں اصغر وغیرہ نے گیس سلنڈر کی غیر قانونی طور پر دکان بنا رکھی تھی جہاں پر منگل کے روز ایک سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دیگر سلنڈر ہوا میں اڑ کر چھت سے جا لگے اور چند منٹ کے وقفے سے دوسرا سلنڈر بھی زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس سے دو سگے بھائیوں 50سالہ اصغر 25سالہ نوید ،عدنان اور عدیل شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ڈسکہ ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے پر چاروں کو لاہور جنرل ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔ دھماکوں کی آواز سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور بازار میں خریداری کرنے والے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ دکاندار بھی دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ دھماکوں سے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان تباہ و برباد ہوگیا ہے۔ جبکہ ملحقہ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے سب انسپکٹر ریاض طارق کی مدعیت میں چاروں شدید زخمی افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ تحصیل ڈسکہ میں سینکڑوں غیر قانونی گیس ری فلنگ کی دکانیں قائم ہیں جس میں چند روز قبل بھی دو سانحات ہوچکے ہیں ۔

مزید :

سیالکوٹ -