ڈسکہ میں سفاک شخص نے گھریلو ناچاکی پر دوسری بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا
ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سفاک شخص نے گھریلو ناچاکی پر دوسری بیوی اور 2بچوںکو قتل کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل ڈسکہ کے گاﺅں گج کے رہائشی لطیف نامی ملزم بیوی اور2بیٹوںکو قتل کر نے کے بعد فرار ہو گیا ۔
ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز : اقوام متحدہ نے کا اعلان کر دیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لطیف نے دو شادیاں کررکھی تھیںجو گھریلو ناچاکی کا باعث تھی تاہم آج جھگڑے کے بعد اس نے آسیہ نامی دوسری بیوی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ 5سالہ سمیع اور 7سالہ عبداللہ کوبھی جان سے ماردیا اور پھر فرار ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے اور اس کی تلاش جاری ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔