پسرور: ایس ایچ او کی طرف سے فردوس عاشق کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر گو نواز گو کے نعرے

پسرور: ایس ایچ او کی طرف سے فردوس عاشق کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر گو نواز گو ...
پسرور: ایس ایچ او کی طرف سے فردوس عاشق کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر گو نواز گو کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسرور (ویب ڈیسک) ایس ایچ او تھانہ سبزپیر نے فردوس عاشق کو جلسہ کرنے سے روک دیا‘ کارکنوں کی طرف سے پولیس گردی کیخلاف گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ پیپلز پارٹی بیلجیئم کے صدر رانا مصرف احمد نے موضع پنڈی بھاگو میں پیپلز پارٹی کا جلسہ کیا اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل تھے‘ لوگ جلسہ گاہ میں جمع ہوچکے تھے۔

جلسہ سے خطاب کے لئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موضع پنڈی بھاگو پہنچ گئی تھیں اس دوران ایس ایچ او تھانہ سبز پیر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے منتظمین کو جلسہ شروع کرنے سے روک دیا جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ان سے تلخ کلامی کی صورتحال کشیدہ ہونے پر پی پی پی کے کارکنوں نے سیالکوٹ ظفر وال روڈ پر دھرنا دے دیا اور پولیس گردی بند کرو،گو نواز گو، زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ،سب پر بھاری آصف زرداری کے نعرے لگائے ۔تاہم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ سڑک خالی کردیں۔ شریف برادران نے جمہوریت کے نام آمریت شروع کررکھی ہے ۔

یاسین ملک کی جان کو شدیدخطرات لاحق ہیں:اہلیہ مشال ملک

مقامی سیاستدان پیپلز پارٹی کی دوبارہ بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں جس پر کارکنوں نے سڑک خالی کردی پولیس کا موقف ہے کہ پنڈی بھاگو جلسہ کی اجازت نہ لی گئی تھی اس لئے اس کا انعقاد روک دیا گیا ۔

مزید :

سیالکوٹ -