دریا ئے چناب میں بہہ کرآنیوالے شہری کی لاش بھارت کے حوالے
سیالکوٹ(اے این این )پاکستان نے دریا ئے چناب میں بہہ کرآنیوالے بھارتی شہری کی لاش بھارت کے حوالے کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے دریائے چناب میں بھارتی شہری کی لاش بہہ کر پاکستانی علاقے میں آگئی تھی، پنجاب رینجرزنے قانونی کارروائی کے بعدبھارتی سکیورٹی فورسزکی شناخت پرلا ش بھارتی سکیورٹی فورسزکے حوالے کردی۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں