۔صوبائی وزیر محمدمنشاء اللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے

۔صوبائی وزیر محمدمنشاء اللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مستحقین میں ...
۔صوبائی وزیر محمدمنشاء اللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمدمنشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ شہرِ اقبال کے باسیوں کو بہترین میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سینکڑوں چھوٹے بڑے ترقیاتی پایہ ء تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ بیشتر منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے آج مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کی سماعت کے دوران کہی ۔ اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون، محمد فاروق گھمن، مرزا اکرام، شیخ ناصر، چودھری سیف اللہ اور خواجہ ٹیپو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ نے اس موقع پر شہریوں کے مختلف محکموں کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے منشور کے مطابق خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔صوبائی وزیر محمدمنشاء اللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے ۔

مزید :

سیالکوٹ -