زہریلا پاوڈر کھلانے سے جاں بحق ہونے والی تین حقیقی بچیوں کے مقدمہ میں بچیوں کی سوتیلی والدہ اور باپ گرفتار

زہریلا پاوڈر کھلانے سے جاں بحق ہونے والی تین حقیقی بچیوں کے مقدمہ میں بچیوں ...
زہریلا پاوڈر کھلانے سے جاں بحق ہونے والی تین حقیقی بچیوں کے مقدمہ میں بچیوں کی سوتیلی والدہ اور باپ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (صباح نیوز)ہومیوسائیڈ پولیس نے تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں زہریلا پاوڈر کھلانے سے جاں بحق ہونے والی تین حقیقی بچیوں کے مقدمہ میں بچیوں کی سوتیلی والدہ اور باپ کوگرفتار کرلیا ہے ، ڈی ایس پی سٹی طارق سکھیرا نے تھانہ نیکاپورہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجر دریم خان کی تین بیٹیاں ساڑھے پانچ سالہ آیت خان ، چار سالہ آمنہ خان اور تین سالہ زویہ خان چندہفتے قبل ہلاک ہوئی تھیں جوکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اوردیگر زرائع سے کی جانے والی تفتیش کے دوران جاں بحق ہونے والی بچیوں کی سوتیلی والدہ نادیہ نورین کو حراست میں لیا۔تین سال قبل اپنی بہن کے فوت ہونے کے چالیس روز بعد اس نے دریم خان کے ساتھ شادی کرلی تھی ، ڈی ایس پی کے مطابق ملزمہ نادیہ نورین نے اپنے گھر اولاد نہ ہونے پر زہریلا پاوڈر تینوں بچیوں کو کھلادیا جوکہ کھانے سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گئیں ۔ ملزمہ نادیہ نورین کو حراست میں لیا گیا جس نے اعتراف جرم کرلیااورا س جرم کو چھپانے والے ہلاک ہونے والی بچیوں کے حقیقی والد دریم خان کو بھی حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

سیالکوٹ -