سات افراد کے قتل کا مقدمہ 2 ارکان اسمبلی باپ بیٹے پر فرد جرم عائد

سات افراد کے قتل کا مقدمہ 2 ارکان اسمبلی باپ بیٹے پر فرد جرم عائد
سات افراد کے قتل کا مقدمہ 2 ارکان اسمبلی باپ بیٹے پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ نتاشہ نسیم سپرا نے جیل ٹرائل کے دوران سات افراد کے مقدمہ قتل میں ملوث چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان اور انکے بیٹے ممبر پنجاب اسمبلی رانا عبدالستار پر فرد جرم عائد کر دی۔

واضح رہے کہ چار سال قبل تھانہ ایئرپورٹ کے گاﺅں چھنی گوندل میں دیرینہ رنجش پر سات افراد کو قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ بلال گوندل وغیرہ کے خلاف درج ہوا تھا۔ بعد ازاں ایک شخص محمد رفیق نے عدالت میں رانا شمیم احمد خان اور رانا عبدالستار کے خلاف استغاثہ دائر کیا تھا کہ دونوں باپ بیٹے کی ایما کر سات افراد قتل ہوئے۔ گزشتہ تاریخ 9اکتوبر کو عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ کے نام وارنٹ جاری کرتے حکم دیا کہ اراکین اسمبلی کو عدالت میں پیش کیا جائے جس پر دونوں گزشتہ روز سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا کی عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔

بعدازاں رانا شمیم احمد خان اور رانا عبدالستار جیل میں ہونے والے ٹرائل میں پیش ہوئے جہاں دونوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

مزید :

سیالکوٹ -