سمبڑیال ، معذور بچے پر تشدد، انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا

سمبڑیال ، معذور بچے پر تشدد، انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو ...
سمبڑیال ، معذور بچے پر تشدد، انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سمبڑیال میں معذور بچے پر تشدد کے معاملے پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں بچے پر تشدد کی ویڈیو میڈیا پر آنے پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا اورواقعے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد معذور بچے پر تشدد کر نے والے کنڈ کٹرکے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ،ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے ۔ اس کے علاوہ انتظامی شعبہ نے بھی پرنسپل ،ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف انضباطی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا ،وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر محکمہ تعلیم نے پرنسپل اور ملازمین کو معطل کر دیا تھا۔

مزید :

سیالکوٹ -