آج سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہو گا ،ٹی وی چینل پر بیٹھ کر’’قربانی ‘‘ کی بانگیں دینے والے مایو س ہو گئے:خواجہ محمد آصف

آج سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہو گا ،ٹی وی چینل پر بیٹھ ...
آج سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہو گا ،ٹی وی چینل پر بیٹھ کر’’قربانی ‘‘ کی بانگیں دینے والے مایو س ہو گئے:خواجہ محمد آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 22دسمبر کو سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا،ضلع کونسل کی نوجوان قیادت سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گے، سیالکوٹ کو لوٹنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ، مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر قربانی قربانی کی با نگیں دینے والے بھی اب مایوس ہو گے ہیں، ضلع کونسل ، کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کے مضبوط ارادوں ، ثابت قدمی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے منفی عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔

وریو فیملی کی جانب سے اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ٹاک شو زمیں اگست ، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں حکومت جانے کے دعوے کئے جاتے رہے اور قربانی کی باتیں ہو تی رہیں جبکہ ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں تھی، محمد نواز شریف نے تمام پریشرز کو پر وقار طریقہ سے ہنڈل کیا اور ان پریشرز سے بڑی خوبصورتی سے با ہرنکلے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ، اب اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی زبان میں جواب دینے سے ماحول خراب ہوتا ہے ،چوتھی وکٹ گرانے کا دعوی کرنے والوں کو میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے الیکشن میں تجویز اور تائید کنندہ بھی نہ ملا سکا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار سدا کسی کے پاس نہیں رہا ،سب سے بڑی بات وفاداری ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -