شہری کو تین لاکھ بارہ ہزار روپے کا بائونس چیک دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
سیالکوٹ (صباح نیوز)تھانہ نیکاپورہ پولیس نے شہری کو تین لاکھ بارہ ہزار روپے کا بنک کا بوگس چیک دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم سرفراز نے رقم کی ادائیگی کیلئے محمد ارشد کو تین لاکھ بارہ ہزار وپے کا بنک کا چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب محمد ارشد بنک گیا تو ملزم سرفراز کے اکائونٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے .