بچوں کی لڑائی،سیالکوٹ میں جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

بچوں کی لڑائی،سیالکوٹ میں جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
بچوں کی لڑائی،سیالکوٹ میں جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(اے پی پی) سیالکوٹ میں بچوں کے کھیل پرہونے والے جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد جاں بحق اور پولیس افسر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے نور آباد میں بچوں کی کرکٹ کھیل کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بڑے شامل ہوگئے جس کے دوران سعیدنامی شخص نے اپنے پڑوسی پر فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہا،اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی تو ملزم نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل آصف جاں بحق جبکہ اے ایس آئی ادریس شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم سعید مارا گیا، دوطرفہ فائرنگ کے دوران چھرے لگنے سے 2 بچوں اورپولیس افسرسمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشین اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکی ریاست الباما میں 19سالہ حاملہ لڑکی نوجوان سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار

مزید :

سیالکوٹ -