دوسروں کو چور کہنے والے خود جیب کتروں والے کام کرتے ہیں:خواجہ آصف
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءخواجہ آصف نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان خود جیب کتروں والے کام کرتے ہیں،خان صاحب کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سارے ملک میں کرپشن نظر آتی ہے،ان کا خود جن لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ہے ان کی کرپشن نظر نہیں آتی۔دوسروں کو چور کہنے والے خود جیب کتروں والے کام کرتے ہیں۔خان صاحب نے چندے کے پیسے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی،انہوں نے مسقط میں اپنے بورڈ ممبرامتیاز حیدر کے نام سے زمین خریدی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کواپنی ماں کے نام سے بنائے گئے ہسپتال میں ایسے کام نہیں کرنے چاہیے تھے۔ عمران خان اسلام آباد میں اپنا آخری شو کرلیں ،بعد میں جیت جمہوریت کی ہی ہوگی۔