وکلاءکا قتل ،چیف جسٹس نے ڈسکہ میں رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا

وکلاءکا قتل ،چیف جسٹس نے ڈسکہ میں رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا
وکلاءکا قتل ،چیف جسٹس نے ڈسکہ میں رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ڈسکہ بار کے صدرسمیت دووکلاءکے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طورپر رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈسکہ میں پولیس کی طرف سے وکلاءپر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دووکلاءرہنماءجاں بحق ہوگئے ہیں ، مقتول صدر تحصیل ڈسکہ خالد عباس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایاگیا، عہدیدارسمیت دووکلاءکے قتل پر پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کردیاجبکہ وکلاءلاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگرشہروں میں سڑکوں پر نکل آئے ۔
وکلاءکے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منظور اے ملک نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں جج صاحبان سے رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس نے حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر رینجرز کو تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ اُنہوں نے سیالکوٹ ، ڈسکہ اور گوجرانوالہ کے بار عہدیداروں سے بھی رابطہ کیا۔

مزید :

سیالکوٹ -