وکلاءکا قتل ، مظاہرین نے ڈی ایس پی کے دفترکوآگ لگادی

وکلاءکا قتل ، مظاہرین نے ڈی ایس پی کے دفترکوآگ لگادی
وکلاءکا قتل ، مظاہرین نے ڈی ایس پی کے دفترکوآگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسکہ میں وکلاءرہنماﺅں کے قتل کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیاہے اور مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیاجبکہ مقتول وکلاءکے مشتعل ساتھیوں نے ڈی ایس پی ڈسکہ کے دفتر کو آگ لگادی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق وکلاءنے ایک مرتبہ پھر تھانہ سٹی کا گھیراﺅ کرلیاہے اور پتھراﺅشروع کردیا جبکہ پولیس کی طرف سے مشتعل وکلاءکو منتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی جارہی ہے،آتشزدگی سے ڈی ایس پی آفس کا ریکارڈ جل گیا۔ وکلاءنے ٹاﺅن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر اور ٹی ایم اے کی گاڑی کو بھی آگ لگادی ۔
بتایاگیاہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ نے مشتعل وکلاءسے مذاکرات کی کوشش کی لیکن مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے وکلاءنے ڈی پی او ڈاکٹر شہزاد آصف پر بھی پتھراﺅکیاجس پر وہ الٹے پاﺅں واپس لوٹ گئے ۔وکلاءنے واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری ، ملوث اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
 پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے گرلزپوسٹ گریجوایٹ کالج کی طالبات عمارت میں محصور ہوکررہ گئی ہیں اور کئی بے ہوش ہوگئیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے ڈسکہ بار کے صدر خالد عباس کو 9گولیاں لگی ہیں جبکہ زخمی وکلاءکوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

سیالکوٹ -