بھارتی جارحیت کا خدشہ ،ورکنگ بائونڈری پر دیہات خالی پڑے رہے

بھارتی جارحیت کا خدشہ ،ورکنگ بائونڈری پر دیہات خالی پڑے رہے
بھارتی جارحیت کا خدشہ ،ورکنگ بائونڈری پر دیہات خالی پڑے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (صباح نیوز) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ شب سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری لائن کے کسی بھی سیکٹر پر کوئی فائرنگ ومارٹر گولہ باری نہیں کی گئی ، تاہم ورکنگ بائونڈری لائن پر واقع پاکستانی درجنوں دیہات خالی پڑے رہے اور ہزاروں شہری دیہات سے دور کھیتوں میں پریشان ہوتے رہے ، متعدد کھیتوں میں بوڑھے شہری ، بچے اور خواتین ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوئے اور چار پائیاں کھیتوں میں بچھا کر رات گزاری ، چاروا ہ، باجڑہ گڑھی ، ہرپال، سجیت گڑھ ، چپراڑ ، بجوات سیکٹروں پر بھارتی سیکیو رٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ وگولہ باری نہیں کی گئی تاہم چناب رینجرز کے مسلح جوان مکمل طور پر الرٹ رہے۔

مزید :

سیالکوٹ -