مظاہرین نے منشاءاللہ بٹ کے ڈیرے پر دھا وا بول دیا

مظاہرین نے منشاءاللہ بٹ کے ڈیرے پر دھا وا بول دیا
مظاہرین نے منشاءاللہ بٹ کے ڈیرے پر دھا وا بول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیض آباد آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مذہبی جماعت کے کارکنان نے سیالکوٹ میں صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ بٹ کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا ہے۔

دھرنے سے نمٹنے کے لئے کمان پنجاب رینجرز کے سپرد ،نوٹیفکیشن جاری
گذشتہ روز فیض آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے کے خلاف حکومتی آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے شروع کرد ئیے ہیں جبکہ کارکنان کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج سہ پہر مشتعل مظاہرین صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے گھر میں گھس گئے تھے جبکہ اب مظاہرین نے سیالکوٹ میں صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ بٹ کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا ہے ، مظاہرین کے حملے کے وقت وزیر بلدیات ڈیرے پر موجود نہیں تھے جبکہ تاحال مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -