شوہر کیساتھ موٹرسائیکل پر جانیوالی خاتون زبردستی اغواء، زیادتی

شوہر کیساتھ موٹرسائیکل پر جانیوالی خاتون زبردستی اغواء، زیادتی
شوہر کیساتھ موٹرسائیکل پر جانیوالی خاتون زبردستی اغواء، زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اپنے شوہر کیساتھ موٹرسائیکل پر جانیوالی خاتون کو کار سوار نوجوانوں نے اغواء کر لیا اور پھر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  تھانہ کینٹ کے علاقہ جموں روڈ پر ریحانہ کوثر اپنے خاوند محمد منیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ کالے رنگ کی ایک کار جس میں راشد ، محمد جاوید ، افضل اور ان کا ایک ساتھی سوار تھا ،نے کار موٹر سائیکل کے سامنے لا کر روک دی جس کی وجہ سے موٹرسائیکل بھی روکنا پڑی ، موٹرسائیکل رکتے ہی کار سوار افراد نے  اسلحہ کے زور پر ریحانہ کوثر کو زبردستی اپنی کار میں بٹھایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر راشد اور اسکے ساتھی ساری رات ریحانہ بی بی سے زیادتی کرتے رہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ بالآخر کیسے چنگل سے فرار میں کامیاب ہوئی ۔ 

مزید :

سیالکوٹ -