شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا

شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا
شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شکر گڑھ کے نواحی علاقے میں سفاک باپ نے اپنی معصوم بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا ۔

ابتک نیوز کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے دین پور میں ایک شخص نے غربت سے تنگ آکر اپنی 2معصوم بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا ۔

کوئٹہ میں  سمنگلی روڈ پر گھر میں دھماکا ، تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں

واقعے کی خبر ملتے ہی اہل خانہ نے بچیوں کو قبر سے نکالنے کی کوشش کی مگر تب تک 7سالہ مریم جاں بحق ہو چکی تھی تاہم 11سالہ زینب کو بچا لیا گیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دین پور میں اپنے سسرال کے گھر میں رہتا تھا جس نے رات 2بچے اپنی دونوں بچیوں کو اٹھایا اور قریبی کھیتوں میں دفن کر آیا ، گھر پہنچنے پر ملزم کی بیوی نے بچیوں کا پوچھا تو اس نے سار ا ماجرہ بتا دیا جس پر اہل خانہ جائے حادثہ پر پہنچے مگر تب تک ایک بچی زندنگی کی بازی ہار چکی تھی ۔

بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت کے بعد خاتون پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دین پور میں پیش آیا اور بچیوں کی والدہ نے اپنے خاوند سے بچنے کیلئے خود کو کمرے میں بند کر دلیا تاہم واقعے کی خبر ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔