دوکاندار نے چھ سالہ بچے سے بداخلاقی کرڈالی
سیالکوٹ (صباح نیوز)تھانہ ائیرپورٹ کے گاؤں دھاناوالی میں دوکاندار نے چھ سالہ بچے سے بداخلاقی کرڈالی اور شکایت پر ملزم کے والد نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر اسے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی ، پولیس رپورٹ کے مطابق سیمنٹ سریئے کی فروخت کا کام کرنے والے محمدرزاق کے چھ سالہ بیٹے سجیل کو کوڑا پھینکتے ہوئے دوکاندار عثمان نے زبردستی اٹھا کر اپنی دوکان میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بناڈالااور بدفعلی کے شکار بچے سجیل نے اپنے والد کو بتایا تو ان کی شکایت پر ملزم کے والد مبشر طفیل نے الٹا انہیں دھمکیاں دیدیں اور بعدازاں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محمدرزاق کے گھر آکر اسے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی تاہم وہ بال بال بچ گیا تو ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،ایس ایچ او رانا ذوالفقار کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔