سبی اور گردونواح میں موسلا دھار بارش،کئی مکانوں کی دیواریں گر گئیں

سبی

سبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سبی اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مکانوں کی دیواریں جاگریں ۔

امریکہ،دوجہاز آپس میں ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں جاری بارشوں نے جہاں موسم کو خوشگوار بنادیا ہے وہاں یہی برسنے والی ابر رحمت سبی کے لوگوں کیلئے زحمت بن گئی ، بارش کے نتیجے میں متعدد مکانات کی دیواریں گر گئیں ، سائن بورڈ اور درخت اکھڑ بھی گئے یہی نہیں متعدد دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ان حادثات میں تاحال کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔