سبی میں بی ایل اے کے سات فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

سبی میں بی ایل اے کے سات فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے
سبی میں بی ایل اے کے سات فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان پاکستان کا ایسا صوبہ ہے جہاں عرصہِ دراز سے امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے جس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی سازشیں ہیں ۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دخل اندازی کے باعث بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں اور لوگوں کا قتلِ عام بھی ہورہا ہے۔بلوچستان کے بہت سے لوگ علیحدگی پسند تحریکوں کی وجہ سے فرار ہیں اور زیرِ زمین کارروائیاں کررہے ہیں۔ لیکن موجودہ حکومت نے بلوچستان کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دی اور حالات سدھارنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ دنوں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جس سے حالات میں قدرے بہتری پیداہوئی اور ہتھیارڈالنے والوں کی رفتار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعرا ت کے روز بھی سبی میں سات فراریوں نے حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں،فراریوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔

مزید :

سبی -