بلوچستان کے شہر سبی کی بکرا منڈی میں دھماکا ، امدادی ٹیمیں روانہ
سبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے شہر سبی کی بکرا منڈی میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی میں بکرا منڈی میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد امدادی ٹیموں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ کی طرف بھیج دی گئی ہیں ۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی . دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔