سندھ پولیس نے شہداءکے ورثاءکے لئے معاوضہ بڑھا کر 30لاکھ روپے کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے شہداءکے ورثاءکو دینے کے لئے اضافی طور پر ایک ہزار ایکڑ اراضی کی منظوری دے دی ہے جبکہ ورثاءکے لئے امدادبھی 20لاکھ روپے سے بڑھا کر 30لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تمام زونل ڈی آئی جیز اور اے آئی جی فرانزک نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسپیشل برانچ کے تحت سرویلنس اور انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے ڈین این اے لیبارٹری کے قیام پر سفارشات جمع کروانے کے لئے 4رکنی کمیٹی قائم بھی قائم کی جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔