وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 23 مئی کو سندھ ہائیکورٹ باہر پیش آنے والے واقعے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں طلب کئے گئے اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر قانون بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان اور بلدیاتی الیکشن سمیت 23 مئی کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش آنے والے واقعے پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعے میں ملوث متعلقہ ایس پی کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایس پی صدر اور ایس پی سپیشل سیکیورٹی یونٹ کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ آئی جی سندھ بھی ایس ایس یو کے 15 اہلکاروں کو معطل کر چکے ہیں ۔

مزید :

سندھ -اہم خبریں -