اعصام الحق بارسلونا اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں داخل

اعصام الحق بارسلونا اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(اے پی پی) اعصام الحق قریشی نے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور رومانیہ کے فلورین مرجیا نے ہالینڈ کے جین جولین راجر اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکاؤ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3 ، 5-7 اور 14-12 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ جرمنی کے فلپ پیٹشنر اور آسٹریا کے الیگزینڈر پیا سے ہوگا۔