ملینگانے ڈومیسٹک میچ میں سپن باؤلنگ سے3وکٹیں اڑاڈالیں

ملینگانے ڈومیسٹک میچ میں سپن باؤلنگ سے3وکٹیں اڑاڈالیں
 ملینگانے ڈومیسٹک میچ میں سپن باؤلنگ سے3وکٹیں اڑاڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکن فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آف اسپنر بن کر 3وکٹیں لے اڑے اور گراونڈ میں موجود شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔یوں تو منفرد ایکشن کے حامل سری لنکن فاسٹ باؤلر لستھ ملینگا بیٹسمینوں کے لئے درد سر ہیں لیکن اب وہ اسپنر بن کر بھی تگنی کا ناچ نچانے لگے ہیں۔ملینگا کی گھومتی ہوئی سپن گیندوں کو بلے بازوں نے ہلکا لے کر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور وکٹیں گنواتے رہے، ڈومیسٹک میچ میں ملینگا نے 3 شکار کیے۔ملینگا کی نپی تلی سپن بولنگ سے انہوں نے تو خود انجوائے کیا ہی ساتھ ہی گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے۔ملینگانے میچ کے بعد کہاکہ سپن گیندیں کروا کر زیادہ انجوائے کیا۔