فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ، ڈربی شائر نے لنکا شائر کو ہرا دیا
مانچسٹر(نیٹ نیوز) فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کاﺅنٹی نے لنکا شائر کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لنکا شائر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے، سٹیون کرافٹ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈربی شائر کی طرف سے پاکستانی آل راﺅنڈر رانا نوید الحسن سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈربی شائر نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویس ڈرسٹن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز بنائے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔