سکاٹ لینڈ یواے ای کیخلاف انٹرکانٹینینٹل کپ اور دو ورلڈ کرکٹ لیگ میچز کی میزبانی کریگا

سکاٹ لینڈ یواے ای کیخلاف انٹرکانٹینینٹل کپ اور دو ورلڈ کرکٹ لیگ میچز کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈن برگ (این این آئی)سکاٹ لینڈ رواں سال اگست میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انٹرکانٹینینٹل کپ اور دو ورلڈ کرکٹ لیگ میچز کی میزبانی کریگا۔ سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چار روزہ انٹرکانٹینینٹل کپ میچ 9 سے 12 اگست تک مانوفیلڈ پارک ایبرڈین میں کھیلا جائے گا اور یہی گراؤنڈ دو ورلڈ کرکٹ لیگ میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔ پہلا میچ 14 اور دوسرا میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔