بھارت اور ویسٹ انڈیز مےں پہلا ٹیسٹ 6 نومبر سے شروع ہو گا کولکتہ ( این این آئی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 نومبر سے کولکتہ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز مےں پہلا ٹیسٹ 6 نومبر سے شروع ہو گا کولکتہ ( این این ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مذکورہ ٹیسٹ سیریز میں دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے اور اس کے مکمل ہوتے ہی وہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے ۔ ٹنڈولکر کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 199 ویں ٹیسٹ مکمل کریں گے اور اس کے بعد دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 200 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر کے کرکٹ سے رخصت ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹنڈولکر کے آخری میچوں کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔