قومی یوتھ بیچ بال ہینڈ بال ٹیم ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2016میں شرکت کرے گی

قومی یوتھ بیچ بال ہینڈ بال ٹیم ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2016میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی یوتھ بیچ بال ہینڈ بال ٹیم ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2016میں شرکت کرے گی جس کے لئے ٹیم کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔کیمپ میں شرکت کرنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آج 5ستمبر کو چار بجے یونیورسٹی آف ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوں گے ۔ایشین یوتھ بال چیمپئن شپ کی تین ٹیمیں ورلڈ بیچ یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2017اور اولمپک یوتھ گیمز 2018کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔