3 ر وزہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز سالانہ کھیلوں کا آغاز آج واپڈا اسپورٹس کمپلکس میں ہوگا

3 ر وزہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز سالانہ کھیلوں کا آغاز آج واپڈا اسپورٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ۔ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے سالانہ کھیلوں کا آغاز آج مورخہ6اپریل کوواپڈا اسٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہورمیں ہورہا ہے۔سالانہ کھیلوں کا افتتاح سوئی ناردرن کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کریں گے۔ سالانہ کھیلوں کا دورانیہ 3روزہ ہوگا اور یہ 6، 7اور 8 اپریل 2016 ؁ء تک جاری رہیں گی۔ سالانہ کھیلوں میں کمپنی کے ہیڈ آفس سمیت ریجنل دفاتر ایبٹ آباد ، بہاولپور،فیصل آباد ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، گجرات، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان ، پشاور، واہ کینٹ اور پراجیکٹ سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان مقابلوں میں 18ٹیموں کے 300سے زائد مرد وخواتین حصہ لے رہے ہیں۔ سوئی ناردرن کی سالانہ کھیلوں میں بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، ریلے ریس، لانگ جمپ،رسہ کشی، والی بال، شاٹ پٹ اور ہائی جمپ کے مقابلے شامل ہیں۔ سالانہ کھیلوں کے انتظامی امور صدر سپورٹس سیل سہیل گلزار ، نائب صد ر وسیم احمد اور جنرل سیکرٹری اسپورٹس اشرف ندیم کی زیر نگرانی قائم کردہ مختلف کمیٹیاں اور ممبران سنبھالیں گے۔