چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ آج شروع
اسلام آباد (اے پی پی) 20 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کا باضابطہ طور پر آغاز آج سے کراچی گالف کلب میں ہو گا۔ ملک بھر سے ٹاپ گالفرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ پاکستان میں انعامی رقم کے اعتبار سے گالف کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں اس سال مجموعی انعامی رقم 6 ملین روپے مختص کی گئی ہے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے گالفرز کے درمیان کیڈیز، سیمی پروفیشنلز اور سینئر پروفیشنلز کے لئے 36 ہولز کے میچ، سینئرز کے لئے 18 ہولز کے میچ، ویٹرنز کے لئے 9 ہولز کے مقابلے اور وفیشنلز اور امیچورز کے 72 ہولز کے مقابلے شامل ہیں۔