سابق برطانوی ٹینس اسٹارعلینہ تیس سال کی عمر میں چل بسیں
لندن: (سپورٹس ڈیسک) سابق برطانوی نمبر ون ٹینس اسٹار (Elena Baltacha) کچھ عرصے سے جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں انہیں اپنی اس جان لیوا تکلیف کا رواں سال مارچ میں پتا چلا جس کے بعد علاج کے باوجود وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار بیٹھیں۔ ٹینس کی اسٹار کھلاڑی گزشتہ سال نومبر میں ہی اپنے فیورٹ کھیل ٹینس کو خیر باد کہہ چکیں ہیں۔ (Elena) کو گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے تیسرے راو¿نڈ میں رسائی کرنیوالی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سابق برطانوی اسٹار کھلاڑی نے 11 آئی ٹی ایف ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے۔