پنجاب ایمیچور گالف چیمپئن شپ رائل پام گالف کورس میں شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر)33 ویں پنجاب ایمیچور گالف چیمپئن شپ رائل پام گالف کورس میں شروع ہوگئی تین روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں نامور گالفر ایکشن میں نظر آئیں گے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم رائل پام عمر میر نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد ملک میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے اور اس حوالے سے ہم بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں 140 گالفرز شرکت کریں گے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں لیڈیز ایونٹ کا بھی اہتمام ہوگا اور لیڈیز گالفرز بھی بڑی تعداد میں شرکت کرینگی انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا۔