نیشنل کرکٹ اکیڈمی گیمز ایجوکیشن پروگرام، فزیو تھراپی کورس اور ورکشاپ این سی لاہور میں ہوگا
لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی گیمز ایجوکیشن پروگرام 2016-17ء کے تحت فزیو تھراپی کورس اور ورکشاپ این سی لاہور میں ہوگا۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق ملک بھرسے کورس میں شرکت کے لئے 30 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ کورس میں شامل موضوعات میں ڈرائی فیڈلنگ، آکو پنکچرنگ، رول آف میڈیکل بائیو مکینک ان انجریز، انجیرز سے بچاؤ اور کارکردگی کو بہتر بنانا، نیو روڈ آئمینکس، اینو ویٹو اپروچ ٹو ماڈرن اس ہیلی ٹیشن، آرتھو پیڈک اپروچ ان سپورٹس سرگودھا شامل ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کورس میں طب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ڈاکٹر ورکشاپ میں کلچر دیں گے۔ کورس میں شرکاء کو سیلف فنانس کی بنیاد پر 20ہزارروپے فی کس دینا ہوں گے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد ویب سائٹ www.pebcom.pk پر سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے حاصل کر سکتے ہیں۔