چیچہ وطنی ‘تحصیل کچہری کرکٹ کلب کے زیر اہتمام رائے علی نواز کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنا منٹ

چیچہ وطنی(نامہ نگار)تحصیل کچہری کرکٹ کلب کے زیر اہتمام رائے علی نواز کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں لیپرڈ کرکٹ کلب اور بابا کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں لیپرڈ کرکٹ کلب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی صدر چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری علی رضا سندھو، فنانس سیکرٹری حافظ محمد فہیم،سابق صدر چوہدری عبدالرزاق نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔