وارم اپ میچز ،بھارت نے افغانستان،سکاٹ لینڈ نے آئر لینڈ کو شکست دیدی

وارم اپ میچز ،بھارت نے افغانستان،سکاٹ لینڈ نے آئر لینڈ کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایڈیلیڈ ، سڈنی ( نیٹ نیوز) ایڈیلیڈ سڈنی: ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 179 رنز سے شکست دے دی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے، میٹ میشن نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پریسٹن مومسن بھی 56 اور رشے بیرنگٹن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئرلینڈ کی جانب سے میکس سورینسن نے 3 جب کہ کریگ ینگ اور جورج ڈوکریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا کوئی بھی بلے باز اسکاٹ لینڈ کے بولروں کے آگے ٹک نہ پایا اور پوری ٹیم 27 اوورز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے پال اسٹرلنگ تھے جو 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ولیم پورٹر فیلڈ 23 اور گیری ولسن 15 رنز بنا پائے۔ اسکاٹ لینڈ کے ایلسڈر ایونز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ماجد حق نے 3، جوش ڈیوے نے 2 اور آئی این وارڈلا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک اور وارم اپ میچ میں بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے ہرا کر مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے اوول گراؤند میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان مہندر ا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور ابتدائی 2 بلے باز 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد روہت شرما، سریش رائنا اجنکیا رائنے کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے 50 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے جب کہ اجنکیا رہانے نے 88 اور سریش رائنا نے 75 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے حامد حسین، دولت زدران، شاہپور زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کی جانب سے دیئے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کر سکی۔ افغانستان کی جانب سے نوروز منگل نے سب سے زیادہ 60 جب کہ عثمان غنی نے 44 رنز اسکور کئے۔ بھارت کی جانب سے موہت شرما اور رویندرا جدیجہ نے 2،2 جب کہ امیش یادیو، روی چندرن ایشون اور سریش رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔