ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کے پاس تیسری پوزیشن پانے کا موقع

ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کے پاس تیسری پوزیشن پانے کا موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی( نیٹ نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں کامیابی درکار ہوگی،سیریز 1۔1 سے ڈرا ہونے پر چوتھے نمبر پر موجود پاکستان ایک درجہ بہتری حاصل کرسکتا ہے۔جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ میچز کی سنچری بنانے والے 13ویں انگلش کرکٹر بن سکتے ہیں، انھیں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کامیاب ٹیسٹ بولر بننے کیلیے مزید 4 شکار کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز پیر سے اینٹیگا میں شروع ہونے جارہی ہے، انگلش ٹیم سردست 104 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے اور ان کے پوائنٹس 76 ہیں۔ان دونوں کے درمیان 28 پوائنٹس کافرق ہے،1۔0 سے کامیابی پر انگلش ٹیم اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھ پائے گی جبکہ 1۔1 سے ڈرا ہوجانے پر انگلش ٹیم پوائنٹس کھونے پر تیسری پوزیشن سے محروم ہوسکتی ہے اور اس کا براہ راست فائدہ پاکستان کو پہنچ سکتاہے جو تیسرے نمبر پر آسکتی ہے