محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انگلینڈ چلے گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کر کٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمدحفیظ بولنگ ایکشن کی اصلاح انگلینڈروانہ ہوگئے۔انگلینڈ میں بائیومکینک ایکسپرٹ پال ہورین اور بولنگ کوچ کارل کرو ایکشن میں خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد درستگی کیلئے مشورے دینگے، قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی معاونت کرینگے، محمد حفیظ 17دسمبر کو وطن واپس آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف یواے ای میں ون ڈے سیریز کے دوران دوبارہ رپورٹ ہونے پر حفیظ آل رانڈر کا اسٹیٹس کھوبیٹھے تاہم کیریئر میں 3بار پابندی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ ایک بار پھر کلیئرنس پانے کی کوشش میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ بائیو مکینک ایکسپرٹ پال ہورین اور بولنگ کوچ کارل کرو ایکشن میں خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد درستگی کیلیے مشورے دینگے، قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی معاونت کرینگے، محمد حفیظ 17دسمبر کو وطن واپسی کیلیے اڑان بھریں گے۔
کب لپ علی ضیا،سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل پی سی بی کی ایکشن ریویو کمیٹی کے ساتھ اظہر محمود نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایکشن کی اصلاح کیلیے مجوزہ پروگرام پر عمل درآمد کرائیں گے۔خیال رہے کہ فوری طور پر اس ضمن میں کوئی بڑی پیش رفت ہونے کا امکان نہیں کیونکہ محمد حفیظ کی وطن واپسی پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور مختصر کیمپ شروع ہوجائیگا جب کہ سینئر بیٹسمین کو ڈراپ کرکے این سی اے میں بولنگ ایکشن کی درستگی کیلیے سرگرم رکھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔