راجر فیڈرر، نڈال اورجوکووچ انڈین ویلز کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

راجر فیڈرر، نڈال اورجوکووچ انڈین ویلز کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انڈین ویلز(اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نویک جوکووچ نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر نو سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے سٹیفن رابرٹ کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ نے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-2 رہا۔ عالمی نمبر چھ کروشیا کے مارین چلچ کو امریکا کے ٹیلر فرٹز نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔
امریکا کے ڈونلڈ ینگ، جیک سوک، سٹیو جونسن، سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو، ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو، آسٹریلیا کے نک کرگیوس اور بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے بھی تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔