عالمی کپ، 26 میچز کی میزبانی آسٹریلیا اور 23 میچز کی نیوزی لینڈ کریگا


دبئی ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے 26 میچز کی میزبانی آسٹریلیا اور 23 میچز کی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا ۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا ۔ اسی روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بھی مقابلہ ہوگا ۔میگا ایونٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ورلڈ کپ میں ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پول اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ پول بی میں جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان، ویسٹ انڈیز ، زمبابوے، آئرلینڈ اور یو اے ای کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا پہلا کوائرٹر فائنل میچ 18مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا کوائرٹر فائنل میچ 19 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ تیسرا کوائرٹر فائنل میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ چوتھا اور آخری کوائرٹر فائنل میچ 21مارچ کو کھیلاجائے گا ۔ ورلڈ کا پہلا سیمی فائنل 24 مارچ جبکہ دوسرا 26 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ ورلڈ کپ کا فائنل 29 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔