بیڈ منٹن ٹورنامنٹ،پاکستانی جوڑی بھارتیوں کوہراکر فائنل میں پہنچ گئی

بیڈ منٹن ٹورنامنٹ،پاکستانی جوڑی بھارتیوں کوہراکر فائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے رضوان اعظم اور کاشف سلہری بھارتی کھلاڑیوں کو ہراکر نیپال انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیپال انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پاکستان کے رضوان اعظم ،کاشف سلہری نے اپ سیٹ کردیا ہے،مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے،سیمی فائنل میں پاکستانی پیئرکی کامیابی کا اسکور 21۔15 اور25۔23 رہا،ایونٹ کی نمبر ون بھارتی جوڑی انی کمار راجو اور وینکٹ گورو کو ہرادیا،فائنل میں کل پاکستانی جوڑی کا مقابلہ بھارت کے ارجن ایم آر اور رام چندر شولک سے ہوگا۔