عامر حیات روکڑی کلب چیمپئن شپ، پاور کرکٹ کلب اور سمن آباد کرکٹ کلب کی کامیابی

عامر حیات روکڑی کلب چیمپئن شپ، پاور کرکٹ کلب اور سمن آباد کرکٹ کلب کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پہلے عامر حیات روکڑی میموریل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پاور کرکٹ کلب نے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹوں سے زیر کیا، گولڈن سٹار نے 118رنز بنائے ، پاور کلب نے ہدف 18اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا ایان جاوید 86رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ دوسرے میچ میں سمن آباد کرکٹ کلب نے امپیریل کلب کو 123رنز سے شکست دی، سمن آباد نے 9وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے، محمد اکرام نے 102رنز کی شاندار اننگ کھیلی ، امپیریل کلب ہدف کے تعاقب میں 24.3اوورز میں 106رنز پر پویلین لوٹ گئی، فاتح ٹیم کے محمد اکرام مین آف دی میچ قرار پائے۔