سری لنکا نے گونا تھلیکا کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی

سری لنکا نے گونا تھلیکا کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی
 سری لنکا نے گونا تھلیکا کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ نے آل راؤنڈر گونا تھلیکا پر عائد چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی۔ سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنہالیز سپورٹس کلب نے تھلیکا کی جانب سے سزا میں کمی کی اپیل کی گئی تھی، ہم نے ایگزیکٹو بورڈ کی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آل راؤنڈر کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی تاہم ایک برس کے دوران وہ نظر میں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کی تین میچز کی معطلی کی سزا دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ کے شروع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گونا تھلیکا پر چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی پابندی عائد کی تھی۔