میک گل کی بنگلہ دیشی سپن بولنگ کوچ بننے سے معذرت

میک گل کی بنگلہ دیشی سپن بولنگ کوچ بننے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (نیٹ نیوز)سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل نے بنگلہ دیشی اسپن بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم ان کی خدمات حاصل کرنا چاہتی تھی تاہم سابق کینگرو لیگ اسپنر نے ذاتی وجوہ کی بنا پر یہ پیشکش ٹھکرادی ۔میک گل نے آسٹریلیا کی جانب سے 44 ٹیسٹ میچوں میں 208 وکٹ لئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے دوسرے اور تیسرے آپشن پر غور کریں گے۔