واٹسن کی مومنہ مستحسن کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد

واٹسن کی مومنہ مستحسن کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (آئی این پی)سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شین واٹسن کی اسلام آ باد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر ہونے پر کوک اسٹوڈیو سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مو منہ مستحسن کومبارکباد پیش کی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے خواتین کو با اختیار بناو ، اپنے ویڈیو پیغام میں شین واٹس نے آفرین آفرین کا بھی ذکر کیا ۔تفصیلات کے مطابق شین واٹسن نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر مومنہ مستحسن کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر شین واٹسن نے مومنہ مستحسن کے کوک سٹوڈیو والے گانے آفریں آفریں کے دو بول بھی بولے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خاندان میں مومنہ مستحسن کے اضافے پر بہت پرجوش ہوں ،خواتین کو بااختیار بناو ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مومنہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے جس کے تحت وہ ایک خود مختار چیمپئن نامی مہم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی مہم جوئی کریں گی ۔مومنہ مستحسن آنے والے دنوں میں اسلام آبا د یونائیٹڈ کے مارکیٹنگ اور سوشل چینلز پر نظر آئیں گی ،وہ اگلے ماہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریبات اور مہم جوئی میں بھی حصہ لیں گی ۔واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو کے نوے سیزن میں راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں گانا گایا جس کے بعد وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر کئی ممالک میں بہت مشہور ہوئیں۔