قائد اعظم ٹرافی ، اسلام آباد اور نیشنل بینک کے درمیان میچ ڈرا

قائد اعظم ٹرافی ، اسلام آباد اور نیشنل بینک کے درمیان میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں اسلام آباد اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔میچ کے چوتھے اور آخری روز اسلام آباد کی ٹیم نیشنل بینک کی پہلی اننگز 553 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عابد علی نے231 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، الطاف احمد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیشنل بینک نے آخری روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 85 رنز بنا لئے تھے، علی اسد 37 اور نوید سرور 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے نیشنل بینک کو تین پوائنٹس مل گئے۔