پاکستان کے پاس رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیکا موقع

پاکستان کے پاس رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیکا موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیزمیں آئی سی سی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے ترقی پاکر عالمی نمبر3بننے کا موقع مل گیا ہے جو اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم کے خلاف چار ٹوئنٹی20میچوں کی باہمی سیریزکھیل رہی ہے۔ گرین شرٹس26مارچ سے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکا آغاز کریگی، پاکستانی ٹیم اس سیریز سے قبل آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں 113پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ ورلڈ چیمپئن کیربیئن سائیڈ چوتھے نمبرپر موجودہے۔ پاکستانی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں کلین سویپ شکست دیکر رینکنگ میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر آسکتی ہے ، پاکستان ٹیم سیریزمیں ایک شکست کے بدلے دیگر تینوں میچز جیت کر سیریز3-1 سے اپنے نام کرلیتی ہے تب بھی وہ دو درجے ترقی پاکرچوتھی پوزیشن کی مالک بن جائیگی۔