سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے 25 مارچ کو کھیلا جائیگا


دمبولا(اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 25 مارچ کو رنگیری دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، سیریز کا دوسرا ون ڈے 28 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔